ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گوری کے قتل کی صحافی تنظیموں نے مذمت کی

گوری کے قتل کی صحافی تنظیموں نے مذمت کی

Wed, 06 Sep 2017 20:59:25  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،6ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی پریس کلب اورممبئی صحافی یونین کی قیادت میں مختلف میڈیا تنظیموں نے سینئر کنڑ صحافی گوری لنکیش کے قتل کی آج مذمت کی اور اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اپنے بائیں بازونظریے اور ہندوتو سیاست پر بے باک خیالات رکھنے کے لئے جانی جانے والی مشہورجرنلسٹ گوری کو کل رات بنگلور میں ان کی رہائش گاہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ممبئی پریس کلب کے سیکرٹری دھرمیندر جورے نے بتایا کہ یہاں پریس کلب میں آج شام کینڈل مارچ نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ صحافی گوری لنکیش کے قتل کی مذمت اور مخالفت کرنے کے لئے صحافی آج شام سات بجے ممبئی پریس کلب سے کینڈل مارچ نکالاگیا۔ممبئی پریس کلب کے علاوہ ٹی وی صحافی یونین، فوٹوگرافر یونین اور نیٹ ورک آف ومین ان میڈیا اس احتجاج میں شامل ہواگوری کے قتل کی مذمت کرنے کے لئے کچھ سماجی کارکنوں نے باندرا میں ایک اجلاس منعقد کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ 55سالہ گوری کارسے اپنے گھرلوٹی تھی۔جب وہ دروازہ کھول رہی تھیں تبھی موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔


Share: